تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھوگ جوگیاں میں ریت کا تودہ گرنے سے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 40 سالہ قیصر ولد صفدر تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش کو ملبے سے نکالنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اٹک منتقل کردیا۔