مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔ لندن میں تقریباً دو ہفتے قیام کے دوران وہ طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں تقریباً 2 ہفتے قیام کریں گے، اس دوران وہ لندن میں طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے کچھ روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کروایا تھا، اس موقع پر ان کی گردن کی ایم آرآئی بھی کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کو پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی، اس سے قبل نواز شریف رواں سال جون میں لندن گئے تھے۔