تھانہ صدر تلہ گنگ کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق بدفعلی کے کیس میں ملوث ملزم عدنان عرف ڈان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے بھی جوابی ہوائی فائرنگ کی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا
اس دوران ملزم عدنان عرف ڈان اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کرکے علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا۔ تاہم ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او یاسر مطلوب کیانی اور ایس ایچ او تھانہ صدر عماد حسین کے ہمراہ بھاری نفری موقع پر روانہ کی
ان کی سربراہی میں علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بچوں سے بدفعلی کے کئی مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ فائرنگ کے باوجود گرفتاری پر ڈی پی او چکوال نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے کسی صورت قانونکی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔