اینٹی نارکوٹکس کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں 9 ملزمان گرفتار 1 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی

راولپنڈی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے سمندری راستے سے بیرون ملک آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کے ساتھ مختلف کاروائیوں میں تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگل کرنے والے 9 ملزمان گرفتار کر کے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 153 کلو گرام منشیات برآمد کرلی

اے این ایف ترجمان کے مطابق کاک ُپل اسلام آباد کے قریب 2 مسافروں کے قبضے سے 1200 گرام چرس، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 76 گرام چرس اور 245 گرام کلونزوپام ڈراپس، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 210 گرام وزنی کوکین بھرے 35 کیپسول، حیات آباد پشاور میں واقع کوریئر آفس میں لاہور بھیجے جانیوالے پارسل سے 536 گرام وزنی 890 ایکسٹیسی گولیاں،

پشین کے علاقے یارو میں موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 15 کلو چرس، حب روڑ کراچی کے قریب گاڑی میں سوار 2 ملزمان سے 116.400 کلو چرس، چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4 کلو افیون، 2.4 کلو چرس اور پشین کے علاقے یارو میں موٹر سائیکل سوار ملزم سے 15 کلو چرس برآمد کر لی ترجمان کے مطابق اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے سمندری راستے سے بیرون ملک آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

انٹیلی جنس اطلاع پر سائوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی میں کی گئی کاروائی میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے مصالحہ جات اور فوڈ آئٹمز کے کنٹینر سے 100 کلو 800 گرام آئس برآمد ہوئی کنٹینر لاہور سے نجی کمپنی کے لئے بک کروایا گیا تھا اے این ایف نے منشیات اور کنٹینر تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔