پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 سینیٹرز قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے۔سینیٹر اعظم خان سواتی، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر دوست محمد اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔اعظم سواتی نے پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی 5 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔
اس حوالے سے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے کر موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، استعفے اپنے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھیج دیے جو چیئرمین سینیٹ کو بھیجیں گے۔سینیٹر علی ظفر اطلاعات نشریات کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے۔قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کے چیئرمین ذیشان خانزادہ نے استعفیٰ دے دیا۔ وہ خارجہ امور، خزانہ، کامرس اور نجکاری کی کمیٹیوں کی رکنیت سے بھی مستعفی ہوئے ہیں۔