لاہور (آن لائن نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
مریم نواز نے مسجد پر تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔