ٹیکسلا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت عوامی سہولیات اور ماحول دوست پراجیکٹس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے صاف ستھرا ماحول شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے اور ڈراںٔی ویسٹ جیسے منصوبے نہ صرف صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں گے بلکہ دیہی و شہری علاقوں میں ماحولیاتی بہتری کا باعث بھی بنیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا کے نواحی علاقہ پسوال میں ڈرائی ویسٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کی مقامی قیادت صدر ملک آصف محمود ،راجہ اعجاز گوہر،ملک نجیب الرحمن ارشد،ملک بشیر،ارشد کمال، سید ضیاء حسین شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنان، ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈرائی ویسٹ پراجیکٹ کی چیئرپرسن سمیرا گل جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر حمیداللہ خان ہیں۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور صحت عامہ کے مسائل میں بھی واضح کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے ضلعی و مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ منصوبے کی دیکھ بھال اور شفاف طریقے سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام اس کے ثمرات سے بھرپور استفادہ کرسکیں