ڈومیلی: مکان کی چھت گرنے سے سات سالہ بچی جاں بحق، دو افراد زخمی

ڈومیلی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈومیلی کے نواحی علاقہ گوڑھا اتم سنگھ میں افسوسناک واقعہ، خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے سات سالہ بچی جاں بحق، جبکہ بارہ سالہ بچہ اور پچاس سالہ والد شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب خاندان کے افراد مکان میں سوئے ہوئے تھے کہ اچانک چھت زمین بوس ہو گئی۔ ملبے تلے دبنے سے سات سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دیگر دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔