کلرسیداں ،گزشتہ رات کلریاں کے مقام پر ہونے والی ڈکیتی کا معاملہ، دستیاب معلومات کے مطابق ڈکیت گروہ میں ایک خاتون اور دو نوجوانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف،خاتون کو دن کے اوقات میں کلرسیداں روڈ پر ننگے پاؤں گھومتے بھی دیکھا گیا ہے،رات کے اوقات میں یہ گروہ لنک روڈ پر متحرک ہو جاتا ہے لڑکی اچانک سامنے آ کر موٹر سائیکل سوار/گاڑی سوار کو رکنے کا اشارہ کرتی ہے رکنے پر دو نوجوانوں کے ہمراہ واردات ڈال دیتے ہیں پھر موٹر سائیکل پر فرار ہو جاتے ہیں شکل سے پنجابی لگتے ہیں موٹر سائیکل سوار اور ڈرائیور حضرات رات کو سفر کے دوران احتیاط کریں اور لڑکی کے اشارے پر گاڑی موٹر سائیکل ہرگز نہ روکیں.