دھونس دھاندلی کا دور گزر گیا، اب عوامی مینڈیٹ ہی طاقت ہے: سابق صوبائی وزیر، صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود اکبر

ٹیکسلا۔ سابق صوبائی وزیر تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا ہے کہ دھونس دھاندلی کا دور گزر گیا، اب عوامی مینڈیٹ ہی طاقت ہے،عمران خان کو جیل میں حقیقی آزادی کی تحریک دبانے کے لیے ڈالا گیا ہے، مگر وہ صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں،انتخابی نشان چھیننے کے باوجود عوام نے وفا نبھائی اور آج 26 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،بلدیاتی انتخابات یقینی طور پر ہونے جا رہے ہیں اور تحریک انصاف کے امیدوار عمران خان کے جھنڈے تلے حصہ لیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وائس پریزیڈنٹ ساجد محمود خان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب سے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سعدعلی خان،نو منتخب وائس پریزیڈنٹ ساجد محمود خان،ایکس سروس مین سوسائٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر کرنل (ر) سید کاظم رضا،سید نعمان کاظمی اور سابق چیرمین یونین کونسل واہ حاجی منیر جلال نے بھی خطاب کیا

حاجی اجمل خان تنولی،حاجی زاہد رفیق،ملک اسد امیر،ملک باقر،عرفان بٹ،سید وحید الحسن شاہ،عرفان عرف فانی،سید محسن کاظمی،سید محمد رضا،شیخ شرجیل محبوب، سید سرفراز شاہ،لالہ ہمایوں خان،سردار تنویر عباس عرف شانی شاہ،ممبر کینٹ بورڈ واہ سجاد بٹ،ملک داؤد حیات، چوہدری حسن علی،ظہیر نواز،ارشاد خان،زبیر مغل،شیخ سعید،عرفان الہیٰ سمیت تحریک انصاف کے عہدیداران کثیر تعداد میں موجود تھے۔