راولپنڈی (سردار آفتاب اقبال)
پنجاب پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی ملک کامران اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم اور خانپور ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ اگر بروقت اور مناسب حکمتِ عملی کے تحت نہ کیا جاتا تو تحصیل حسن ابدال اور چھچھ کے کئی علاقے زیرِ آب آ سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا اور پوری ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پولیس نے دن رات محنت کر کے حالات کو قابو میں رکھا۔ اےڈی سی جی انیل سعید کی بروقت نگرانی اور مسلسل دوروں کے باعث ضلع اٹک کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہا۔ملک کامران اختر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کے باعث عوام اٹک کو سیلابی تباہ کاریوں سے محفوظ بنانے پر عوامی حلقے انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
