واہ کینٹ۔ سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ یہ ملک ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے اگر ملک ہے تو عہدے بھی ہوں گے وزارتیں بھی ہوں گی، ملکی سالمیت بقا اور استحکام کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یوم آزادی بھرپور انداز میں منایا جائے گا،تمام دوست رابطے میں ہیں،ملکی استحکام کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمات کا بھی تسلسل جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی پی تیرہ مرکزی سیکرٹریٹ واہ کینٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک عظمت محمود، سابق ممبر کینٹ بورڈ ملک اظہر نواز،ملک اورنگزیب، محسن خان،راجہ طارق محمود،لیبر لیڈر محمود الحسن،افضل خان آف بستی، وقار خان، ادریس ڈی سی،زاہد کیانی،ملک عابد محمود، ملک آصف،ملک نصرت،ملک شاہد آف لوسر،راجہ بلال سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، غلام سرور خان نے شرکاء سے حلقہ کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور واہ کینٹ میں 14 اگست کی تقریب اور جشن آزادی کو جوش وجذبے اور ولولے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ دیگر دوست احباب سے رابطوں کو تیز کرنے کی بھی تجاویز دی گئیں، غلام سرور خان نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اس حلقہ کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے الیکشن کینٹ بورڈ کے ہوں، بلدیاتی ہوں یا پھر جنرل الیکشن ہم بھرپور حصہ لیں گے اور ان شاءاللہ بھاری اکثریت سے جیتیں گے
