اسلام آباد: تھانہ کھنہ پولیس کی جوئے کے اڈے پر بڑی کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ کھنہ پولیس نے جوئے کے اڈے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد ایک منظم گروہ کی صورت میں جوا کھیل رہے تھے۔ چھاپے کے دوران ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں تاش کے پتے، نقدی رقم، موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں تاکہ معاشرے کو محفوظ بنایا جا سکے۔