احتجاجی ریلی نکالنے پر تین کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا

کلرسیداں پاکستان  تحریک انصاف  کے بانی عمران خان سمیت دیگر مقید سیاسی رہنمائوں کی رہائی کے لئے 5 اگست کو دی گئی احتجاجی کال میں  مقامی پولیس نے تحصیل کلر سیداں کے صدر سجاد حسین شاہ کاظمی، ملک شوکت محمود اور امان اللہ حراست میں لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی رہائی کے حوالے احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی کارکنوں کو حراست میں لے کر تھانے پہنچا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں