گوجرخان: سول ڈیفنس راولپنڈی کی کارروائیاں، غیر قانونی گیس فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تین مقدمات درج

گوجرخان (نمائندہ خصوصی) – سول ڈیفنس راولپنڈی کی جانب سے غیر قانونی گیس فلنگ اور بغیر لائسنس پٹرول ایجنسیوں کے خلاف بڑا ایکشن لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس کی ٹیم نے گوجرخان میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی سرگرمیوں کو بے نقاب کیا، جن میں غیر محفوظ انداز میں گیس ری فلنگ اور ممنوعہ پٹرول ایجنسیاں شامل تھیں۔

ان کارروائیوں کے دوران تین مختلف مقدمات تھانہ گوجرخان میں درج کروائے گئے۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق یہ اقدامات عوامی تحفظ اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے سول ڈیفنس کی اس کارروائی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایسی مہمات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ انسانی جانوں کو لاحق خطرات کا سدباب ممکن بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں