کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)آرپی اوراولپنڈی ریجن بابرسرفرازالپاکاحکومت پنجاب کےویژن اوراوپن ڈورپالیسی کےتحت ٹی ایم اے ہال کلرسیداں میں کھلی کچہری کاانعقاد،کھلی کچہری میں شہریوں نےاپنی درخواستیں پیش کیں،آرپی او نےموقع پرموجودافسران کوشہریوں کےمسائل کوفوری حل کرکےمتعلقہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے، شہریوں کو انصاف کی بروقت اور بلاتفریق فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،راولپنڈی ریجن کے شہریوں کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے ریجن بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاداسی تسلسل سے جاری رہے گا