واہ کینٹ۔ تھانہ واہ صدر کے علاقہ میں قائم گاڑیوں کے شوروم کے مالک نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، محمد نثار نے اپنے ہی شو روم پر موجود گارڈ سے پسٹل لے کر اپنے آفس میں خود کو گولی ماردی تفصیلات کے مطابق جی روڈ چھاچھی محلہ گلشن انور کے قریب گاڑیوں کے شوروم زمان موٹرز کے مالک محمد نثار نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اپنے گارڈ کے پسٹل سے گولیاں مار کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا، نثار احمد دربار کریمی کے پاس رہائش پذیر تھا خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں، تھانہ واہ صدر پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا پہنچا کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، زمان موٹرز کے مالک(مرحوم) محمد نثار کی نماز جنازہ مورخہ 22 جولائی بروز منگل صبح نو بجے دربار کریمی میں ادا کی جائے گی۔
