مندرہ: سردار کولڈ ڈرنک شاپ میں چوری کی واردات

مندرہ میں ریسکیو 1122 کے قریب واقع سردار کولڈ ڈرنک کی دوکان میں چوری کی واردات پیش آئی۔

دوکان کے مالک جبار علی سکنہ بچہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات تقریباً 10:30 بجے دوکان بند کر کے گھر چلا گیا، لیکن صبح واپس آ کر دیکھا تو دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ چور دوکان سے 10 ہزار روپے نقدی اور قیمتی سگریٹ چرا کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں