اسلام آباد (رپورٹ حماد چوہدری)اسلام آباد پولیس کے شعبے میں میرٹ اور کارکردگی کی دعویدار پالیسیوں کے باوجود، بعض افسران کی طویل مدت تک مخصوص تھانوں میں تعیناتی نے محکمے کے اندرونی معاملات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال شالیمار تھانے میں تعینات ایس ایچ او شفقت فیض کی ہے، جو گزشتہ تین سال سے زائد عرصے میں مسلسل اہم پوزیشنز پر براجمان ہیں۔ذرائع کے مطابق، ایس ایچ او شفقت فیض نے تھانہ کورال میں اپنے کیریئر کا اہم آغاز کیا جہاں سے ان کی محنت اور عوام دوست رویے کی شہرت بنی، تاہم محکمہ پولیس میں طویل عرصہ تک مسلسل تعیناتی اور بار بار ایس ایچ او کی ذمہ داریاں سنبھالنا ایک سوالیہ نشان بنتا جا رہا ہے۔ کئی اہلکار اور سیاسی حلقے اس تعیناتی کو “پسندیدگی” اور “چند مخصوص افسران کو نوازنے” کی پالیسی قرار دے رہے ہیں۔مخالفین کا مؤقف ہے کہ اگرچہ شفقت فیض کی ذاتی محنت سے انکار ممکن نہیں، مگر محکمے میں شفاف نظام کے دعووں کے برعکس ایک ہی آفیسر کو بار بار موقع دیا جانا دیگر اہلکاروں کے لیے محرومی کا باعث ہے۔ کئی سینئر افسران اور اہلکاروں کو ترقی یا اہم پوزیشنز سے محروم رکھا جانا میرٹ کے تقاضوں کے خلاف تصور کیا جا رہا ہے۔مزید برآں، یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ شفقت فیض کو متعدد بار رخصت درکار ہونے کے باوجود محکمے نے انہیں ریلیو نہیں کیا، جسے بعض حلقے “ناگزیر ہونے” کی علامت مانتے ہیں، جبکہ ناقدین کے مطابق یہ “اندورن خانہ طاقتور تعلقات” کی جھلک بھی ہو سکتی ہے۔سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حلقے شفقت فیض کی مخالفت کرتے رہے ہیں، مگر ان کے خلاف کھل کر بات کرنا ممکن نہیں کیونکہ وہ “سسٹم کا حصہ” بن چکے ہیں۔ ایک سینیئر اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا:اسلام آباد میں سفارش پر آنے والے ایس ایچ اوز ایک ماہ بعد کلوز 15 ہو جاتے ہیں، لیکن جو کئی سال سے براجمان ہو، وہ آخر کس بنیاد پر؟”اسلام آباد پولیس میں شفافیت کی پالیسی پر سوال اٹھتے جا رہے ہیں۔ اگرچہ ہر آفیسر کی اپنی کارکردگی اور کہانی ہوتی ہے، لیکن طویل تعیناتی اور “چند مخصوص افسران کی اجارہ داری” کا تاثر عوامی اعتماد کو متاثر کر سکتا ہے۔
اہم خبریں
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان کہانیاں ہیں: پاکستان
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار 10 دن بعد کاک پل سے برآمد، کرنل اسحاق کی بیٹی کی تلاش جاری
جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنڈی پوسٹ کی خبر پر فوری ایکشن، کینٹ بورڈ نے مال روڈ انڈر پاس راولپنڈی کے 9 مین ہول دوبارہ نصب