راولپنڈی، روات میں CCD ٹیم پر فائرنگ: چار سالہ بچے ارشمان کے قتل میں ملوث سفاک ملزم عاطف ہلاک

راولپنڈی روات کے علاقہ میں انتہائی مطلوب ملزم کو حراست سے چھڑانے کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹیم پر ملزمان کی فائرنگ کے دوران زیرحراست ملزم عاطف زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاملزم کو گرفتاری کے بعد نشاندہی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، ہلاک ملزم عاطف 3 سالہ بچے

کے اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کے مقدمہ میں گرفتار تھاملزم نے نومبر 2024 میں بچے کو روات کے علاقہ میں شادی سے ٹافیوں کا لالچ دے کر اغواء کیا تھا دو ماہ کے بعد 3 سالہ بچے کی نعش روات کے علاقہ میں ایک نالے سے ملی تھی سی سی ڈی کو تفتیش ملنے کے بعد تمام علاقہ کی ازسر نو چیکنگ کی گئی 40 سے زائد مشکوک افراد سے تفتیش کی گئی تفتیش کے دوران ملزم عاطف نے اپنے گھناؤنے فعل کے دل دہلا دینے والے انکشافات کئے،ملزم نے 3 سالہ بچے کے علاؤہ

دیگر بچوں کے ساتھ زیادتی کا بھی انکشاف کیاسفاکانہ واردات میں ملوث ملزم کو ٹریس و گرفتار کرنا راولپنڈی پولیس کے لیے ایک چیلنج تھاواقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سخت چیکنگ اندھے قتل کا معمہ حل کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی سی سی ڈی ٹیم کو شاباش دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں