تتہ پانی (نمائندہ خصوصی)
علاقہ تتہ پانی بالا بنڈھور میں ایک جعلی پیر کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ جعلی پیر دیہاتوں میں جا کر حالات کے مارے ہوئے معصوم لوگوں، خصوصاً عورتوں کو جھانسہ دیتا تھا کہ دیسی کُکڑ کے بدلے انہیں پُتر عطا کرے گا۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ رات عوام علاقہ نے اس شخص کو اُس وقت پکڑا جب وہ ایک دیسی مرغی سمیت ہزاروں روپے لوٹ کر لے جا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر تتہ پانی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ اس شخص کو پہلا کلمہ اور وضو کے فرائض تک نہیں آتے، مگر وہ خود کو پیر کہہ کر لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا رہا تھا۔
عوام نے اپیل کی ہے کہ خواتین کو پابند کیا جائے کہ کسی اجنبی مرد یا جعلی پیر کو گھروں میں داخل نہ ہونے دیں اور اپنے اردگرد نظر رکھیں، کیونکہ ایسے نوسرباز جگہ جگہ لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔