ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی تھانہ حضرو میں کھلی کچہری،

وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے تھانہ حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

کھلی کچہری میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے مسائل پیش کیے۔

آر پی او راولپنڈی نے تمام مسائل کو بغور سنا اور موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ عوام کے اعتماد کی بحالی اور پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے کھلی کچہریاں انتہائی مؤثر پلیٹ فارم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح اور فوری انصاف کی فراہمی محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے بھی شہریوں کو یقین دہانی کروائی کہ تمام شکایات پر قانونی تقاضوں کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں