کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)محمد اشتیاق سکنہ ڈھوک ڈھیری کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ طلحہ فیبرکس کے نام سے شاہراہ کشمیر کلر سیداں روڈپر اپنا کاروبار کرتا ہوں،پراپرٹی اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہوں۔محمد ثاقب سے اچھی جان پہچان ہے جو کہ گوجر خان تھانہ میں ایک مقدمہ درج ہوا تھا جس میں مدعی مقدمہ محمد عاصم اور اس کے عزیز محمد ایاز کی موجودگی میں ثاقب محمود بھٹی کیساتھ ایک معاہدہ تحریر ہوا
جس میں عمران اللہ اور میں بطور گواہ موجود تھے۔ اس ایگریمنٹ کے بعد میں نے رقم ادا کی اور ثاقب بھٹی نے ایک عدد سوزوکی سوفٹ کار میرے حوالے کی اور اپنی ایک عدد گاڑی سوزوک کیری ڈبہ کے کاغذات اور بائیو میٹر، چاپی اور ایک عدد چیک مالیتی چالیس لاکھ میرے حوالے کیا اور وعدہ کیا کی چیک کیش ہونے کے بعد وہ گاڑی اور کیری ڈبہ کے کاغذات واپس لے لیگا۔ میں نے چیک کیش کروانے کیلئے بنک میں جمع کروایا کو اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گیا میں نے ثاقب بھٹی سے رابطہ کیا تو اس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔