گوجرخان صفائی کا ناقص انتظام شہری نے اعلی حکام کو درخواست دے دی
تحصیل گوجرخان یونین کونسل موہڑہ نوری صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، گاؤں میں گندگی اور تعفن پھیلنے لگا مقامی شہری اسامہ جاوید نے پنجاب کلین پروگرام ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے نوٹس لینے کی استدعا کردی شہری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ گاؤں کنیال بجرانہ یونین کونسل موہڑہ نوری میں صفائی عملہ کبھی کبھار کوڑاکرکٹ اُٹھاتا ہے مناسب انتظامات نہ ہونے باعث کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر سے تعفن اور بیماریاں پھیل رہی ہیں
ذمہ دار حکام کوڑے کرکٹ کے لیے بڑے کنٹینر نصب کرنے کے ساتھ ساتھ اسکی منتقلی کو بھی یقینی بنائیں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان، پنجاب کلین پروگرام کے حکام معاملے پر نوٹس لے کر عملے کو ہدایات جاری کریں
مقامی کمیونٹی کی درخواست