امت مسلمہ کو یزیدی قوتوں کے خلاف متحد ہونا پڑے گا درس کربلا ہمارے لیے مشعل راہ ہے پاکستان یوتھ لیگ کے زیراہتمام کانفرنس سے مقررین کا خطاب

ٹیکسلا۔ محرم الحرام کے سلسلے میں پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کے زیراہتمام امام حسین علیہ السلام کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لئے،،صدیاں حسین ؑ کی ہیں زمانہ حسین کا،، کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ واقعہ کربلا کے بعد دنیا میں صرف دو قبیلے ہیں دنیا میں ایک حسینی اور دوسرا یزیدی، ایک مظلوم ایک ظالم، ایک حق اور ایک باطل، پوری امت مسلمہ کو متحد ہوکر یزیدی قوتوں کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا تب ہی حق کا بول بالا ہوگا،درس کربلا ہمارے لئے مشعل راہ ہے، تقریب سے خطاب کرنے والوں میں علامہ منیر عالم ہزاروی، ڈاکٹر سید اسد علی، عابد حسین، سید مشتاق نقوی، عفت رؤف دیگر شامل تھے۔ جبکہ تقریب میں راجہ اعجازگوہر، افتخار الدین صدیقی، تمکنت رؤف و دیگر اہل علم و دانش نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت حسینؑ اتنے لجپال ہیں کہ آج تک کائنات میں جس کو جو کچھ ملا ہے انھی کے وسیلے اور توسط سے ملا ہے حق و باطل کی اس جنگ نے امت کو حق کا واضح پیغام دیا، تاریخ اسلام کی عظیم ترین قربانی سے حسین زندہ ہیں اور ان کے حسینی بھی زندہ رہتے ہیں،شہید کا معیار ہی یہی کہ وہ جان کا نذرانہ بلاخوف و خطر پیش کرے۔ باطل کی کمانیں ٹوٹ گئیں اور حق کا اثاثہ جیت گیا سب کوفے والے ہارگئے اور نواسہ رسولﷺ جیت گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں