کلرسیداں SOPکی خلاف ورزی اراضی ریکارڈ سینٹر اہلکارملازمت سے برطرف

راولپنڈی ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب  اکرام الحق نے کلرسیداں کے موضع بھونی کی 35 کنال اراضی کے 9 جعلی انتقالات کرنے پر کلرسیداں ریکارڈ سینٹر کے اہلکار کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے

سروس سینٹر آفیشل اخلاق احمد پر الزام تھا کہ اس نے قبضہ مافیا سے ساز باز کرتے ہوئے دو بہنوں سمیت دیگر کی اراضی کو جعل سازی سے ٹرانسفر کر دیا شاہد رسول کی شکایت پر ابتدائی انکوائری کے بعد ریگولر انکوائری کی گئی

جس میں جعل سازی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اخلاق احمد کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ادھر شاہد رسول نے جعلی انتقالات کے معاملے میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف کاروائی کے لئے محکمہ انٹی کرپشن کو درخواست دے دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں