47

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ایف سی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد/ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کی ہدایت پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک پلاٹون تعینات کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد مولانا فضل الرحمان کی حفاظت کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔

حکام کے مطابق ایف سی اہلکار چوبیس گھنٹے سیکورٹی کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ مقامی پولیس کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن بھی کی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں