37

پانچ بچوں کا باپ ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

ساگری ڈھوک رجگان 43 سالہ پانچ بچوں کا باپ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ ڈھوک راجگان داخلی ساگری میں پیش آیا جہاں شہزادہ عرفان ترین جو میڈیکل کے شعبے میں ملازم تھا نے مقامی ڈیم میں مچھلیاں پال رکھی تھیں اور ان کی دیکھ بھال کےلئے وہ اکثر ڈیم پر جایا کرتا تھا۔

گزشتہ روز بھی وہ اپنی فیملی کے ہمراہ ڈیم پر گیا جہاں اس نے دیکھا کہ چند مرغابیاں اس کی مچھلیوں کو تنگ کررہی ہیں جس پر اس نے ڈرانے کےلئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گولی مرغابی کو لگی جس سے وہ زخمی ہو کر ڈیم میں آ گری جسے پکڑنے کےلئے وہ ڈیم میں اترا اور اسی دوران وہ گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں