خاتون شہری کو فون کال پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق مسماۃ ن۔ب نے تھانہ سٹی اٹک میں مقدمہ درج کروایا کہ میرا خاوند پاکستان آرمی سے ریٹائرڈ ہے ہم نے پانچ سال قبل اسلم کالونی نزد مہریہ فارم ہاؤس کے پاس پلاٹ خرید کر اپنا گھر بنایا جو اڑھائی مرلہ میرے نام اور اڑھائی مرلہ میرے خاوند کے نام پر ہے مسمی محمد اقبال ولد محمد یعقوب نے مجھے کال کر کے میرے ساتھ نازیبا الفاظ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے نام پر جو زمین ہے وہ میرے نام کر دو اور دھمکایا کہ میں تمہیں اور تمہارے شوہر کو قتل کروا دوں گا جس سے ہماری جان کو سخت خطرہ ہے۔ تھانہ سٹی اٹک پولیس نے بعد از اندراج مقدمہ تفتیش عمل میں لاتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزمان محمد اقبال ولد محمد یعقوب سکنہ ڈھوک مہدی، برہان تحصیل حسن ابدال ہو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں