64

سابقہ دشمنی پر شہری کو فائر مار کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار، تفتیش جاری

تفصیلات کے مطابق ساجد خان ولد غلام خان سکنہ مرزا نے تھانہ صدر اٹک پولیس کو بیان دیا کہ میں اپنی دودھ دہی کی دوکان پر موجود تھا کہ غلام فرید اور عزیز الرحمن میری دوکان پر آئے اور کہا کہ تمہارے بھائی عبادت علی خان کے پاس ایک بیل ہے جو ہم نے جلسے کے لیے خریدنا ہے جس پر میں دوکان بند کر کے ان کے ساتھ چل پڑا جو ہم نے دیکھا کہ میرا بھائی بیل کو زیارت شاہ عبدالرحمن کی طرف سے اپنے گھر کی طرف لا رہا تھا کہ اچانک اشتیاق ولد صادق اسلحہ لیے نمودار ہوا اور ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے میرے بھائی پر فائر کیے جو اسے جسم کے مختلف حصوں میں لگے اور ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے اسکی موت واقع ہو گئی جسکی وجہ عناد سابقہ دشمنی ہے۔ تھانہ صدر اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے شہری کو قتل کرنے والے ملزم اشتیاق ولد صادق سکنہ مرزا تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا جس سے آلہ قتل کی برآمدگی کا تحرک جاری ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں