ٹیکسلا۔ سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 12 ذیشان صدیق بٹ نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے کی نذر ہوکر قیمتی جانوں کا ضیاع ایک دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے،ہم اس المیے پر غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اوردکھ کا اظہار کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں مقامی اخبار نویسوں سے ملاقات کے موقع پر کیا، ذیشان صدیق بٹ نے مزید کہا کہ یہ بہت بڑاسانحہ ہے جس میں انتظامیہ کی غفلت بھی شامل ہے مستقبل قریب میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے پیشگی منصوبہ بندی ضروری ہے،ایک جانب حکومت ملک کے اندر سیاحت کے شعبہ میں فروغ کے لئے کوشاں ہے تو دوسری جانب سیاحوں کی حفاظت کا کوئی معقول انتظام نہ ہے،جس سے آئے روز حادثات وواقعات رونما ہو رہے ہیں،وفاقی وصوبائی حکومت تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لئے ایس او پیز مقرر کریں اور ان کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظام کئے جائیں
