شہر وفاق کا تھانہ کھنہ دور حاضر کا نوجوان افسر سب انسپکٹر عامر حیات علاقے کی عوام کے لئے مسیحا ثابت ہونے لگا۔تھانہ کھنہ کے گزرے ادوار کی کارکردگی علاقے میں منشیات فروشوں کے ڈیرے پورے علاقے کی عوام کا جینا محال ہو کر رہ گیا تھا۔تھانہ کی حدود میں رہنے والے شہری منشیات جیسی لعنت سے تنگ آ چکے تھے۔اپنے بچوں کی زندگی کو اندھیروں میں ڈوبتا دیکھ کر پریشانی میں مبتلاء تھے۔ایس ایچ او سب انسپکٹر عامر حیات کی تعیناتی نے منشیات فروشوں کو نتھ ڈال دی بڑے سے بڑا شراب فروش قانون کی گرفت میں جکڑا جانے لگا۔دبنگ نوجوان افسر مہتمم کی تعیناتی سے قبل آنکھوں سے اوجھل ناجائز فروش بھی اب توبہ کرنے لگے۔خلوص نیت بہادری مضبوط ارادے پختہ عزم ہی کامیابی کا راستہ بناتا ہے جو ایس ایچ او کھنہ عامر حیات نے کر دیکھایا۔ایس ایچ او کھنہ کی نڈر کارکردگی سے علاقہ کی عوام نے خوشی اور سکھ کا سانس لے لیا۔نوجوان افسر کا کہنا ہے کہ صاف نیت اپنے کام سے ایمانداری لگن اور فرائض کی ادائیگی میں بلا تفریق کام کرنے سے ہی حوصلے بلند ہوتے ہیں اور کامیابیاں ملتی ہیں۔ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ جتنا عرصہ بھی میری تعیناتی اس علاقہ میں رہی یہاں کے مکینوں اور انکے بچوں کو منشیات جیسی لعنت سے نجات دلا کر ہی دم لونگا کسی بھی منشیات فروش کو زہر بیچنے نہیں دونگا اس علاقہ سے منشیات کا خاتمہ ہی میری اولین ترجیح ہے
