118

چوہدری عدنان قتل کیس: چوہدری تنویر کی ضمانت منظور، عدالت کا فوری رہائی کا حکم

راولپنڈی — مقامی عدالت نے چوہدری عدنان قتل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء اور سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری تنویر پر چوہدری عدنان کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھالیا گیا تھا تاکہ تفتیش مکمل کی جا سکے۔

عدالت میں دائر درخواستِ ضمانت پر ملزم کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔ وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ چوہدری تنویر ایک سینئر سیاست دان ہیں اور ان کے خلاف کارروائی سیاسی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔

پراسیکیوشن نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کی ضمانت سے شواہد پر اثرانداز ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چوہدری تنویر کی ضمانت منظور کر لی اور فوری رہائی کا حکم جاری کیا۔

واضح رہے کہ چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ اس سال درج کیا گیا تھا جس میں بعض دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کی تفتیش کے مطابق مقدمے کی مزید کارروائی اور شواہد اکٹھا کرنے کا عمل جاری ہے۔

عدالت نے چوہدری تنویر کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں اور تفتیش میں مکمل تعاون کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں