حضرو میں چلڈرن پارک سے نامعلوم مرد عورت نے اڑھائی سالہ ازہان بچہ اغواء کر لیا والدین پر غشی طاری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بچے کو سراغ لگانے میں مدد کرو والدین کی فریاد
تفصیلات کے مطابق حضرو کے دکاندار الیاس خان نے اپنے عزیزواقارب کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ قریب 7بجے شام ہمارے 2 بچے حضرو شہر گھر کے قریب بنے سرکاری چلڈرن پارک میں کھیلنے گئے
اڑھائی سالہ بچہ اذہان اپنے سات سالہ بھائی ثاقب کے ساتھ پارک میں موجود تھے کہ اس دوران ایک نامعلوم مرد اور خاتون آئے اور ڈھائی سالہ بچے کو لیکر چلے گئے اور جب 7 سالہ بچے نے انکو روکنے کی کوشش کی تو اس کا ڈرا دھمکا کر بآسانی فرار ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ مرد کے چہرے پر بڑا سا “دانہ” یا ایسا کوئی نشان بھی ہے ۔ اغواء ہونیوالے بچے کے والدین نے کہا کہ ہم نے اس واقعہ کی اطلاع حضرو پولیس کو دی گئی جنہوں نے ہر ممکن تعاون کا یقین د لایا۔
پریشان حال والدین نے میڈیا کے توسط سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،آئی جی پنجاب پولیس، ڈی پی او اٹک سے بچے کا سراغ لگانے کی اپیل کی اور عوام سے کہا کہ اگر اس بارے کسی کے پاس کوئی اطلاع ہو یا اپنے گلی محلے میں کسی کو یہ بچہ نظر آئے تو براہ کرم ہمارے ان نمبرز پر فوری اطلاع دیں
03058511907
03059025930
03078625200