80

مرکزی امام بارگاہ کاملپور سیداں میں موک ایکسرسائز، محرم الحرام 2025 کی سیکیورٹی تیاریوں کا جائزہ،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیرِ نگرانی محرم الحرام 2025 کے سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ کاملپور سیداں میں ایک منظم موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

مشق میں اٹک پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

مشق کا مقصد محرم الحرام کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی عملی تیاری اور بین الادارہ جاتی ہم آہنگی کو جانچنا تھا۔

مشق کے دوران ناخوشگوار واقعے کی فرضی صورتِ حال میں ہجوم کا محفوظ انخلاء، زخمیوں کو ریسکیو کرنا، بروقت پولیس ریسپانس اور ملزمان کی گرفتاری کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

موک ایکسرسائز کا مقصد یہ ہیکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام ادارے باہم مربوط ہو کر فوری اور مؤثر رسپانس دے سکیں تاکہ عوام الناس کے جان و مال کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان

ترجمان اٹک پولیس

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں