83

گوجرخان کے حسنین معاویہ کی گاڑی نالہ لئی میں بہہ گئی — ایک خاتون ٹیچر جاں بحق، حسنین تاحال لاپتہ

آج صبح افسوسناک واقعہ پیش آیا جب گوجرخان کے رہائشی حسنین معاویہ کی گاڑی رینج روڈ سے گزرتے ہوئے نالہ لئی کے تیز پانی میں بہہ گئی۔ گاڑی میں ایک خاتون ٹیچر بھی سوار تھیں، جن کی لاش کچھ دیر بعد گاڑی سے تقریباً دو کلومیٹر دور ملی، جبکہ حسنین معاویہ تاحال لاپتہ ہیں۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں صبح سے حسنین کی تلاش میں مصروف رہیں، مگر اندھیرا ہونے کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا گیا کیونکہ ریسکیو کے پاس رات کے وقت کے لیے تلاش کی مناسب سہولیات موجود نہیں ہیں۔
علاقہ مکینوں اور اہلِ خانہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو نالہ لئی کے آس پاس یا قریبی علاقوں میں کوئی لاپتہ شخص نظر آئے تو فوری طور پر درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:

📞 0314-5028911
📞 0311-5271495
یہ حادثہ نالہ لئی میں بارش کے بعد پانی کے تیز بہاؤ کے سبب پیش آیا، جس سے ایک قیمتی جان کا ضیاع ہوا اور دوسری زندگی کے لیے اب بھی تلاش جاری ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور حسنین معاویہ کا جلد سراغ ملے۔ آمین

خبر پر اظہار رائے کریں