راولپنڈی میں مالک مکان کی خاتون کرایہ دار سے مبینہ زیادتی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے میں مالک مکان نے خاتون کرایہ دار کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کرایہ دار نے شوہر کو بلایا تو ملزمان نے اس کے شوہر پر تشدد کیا، خاتون کو طبی معائنے کیلیے اسپتال منتقل کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔چند روز قبل خانیوال میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا جہاں نواحی گاؤں میں دو نوجوانوں نے 17 سالہ لڑکی سے 8 ماہ تک مبینہ جنسی زیادتی کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پلیت فارم پر وائرل کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں