کسی بھی قوم کا مستقبل اس کے بچے ہوتے ہیں ہر ریاست کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھے اور دشمن کے شر سے اپنی نازک کلیوں کو بچا کر رکھے دشمن یہ جانتا ہے کہ قوموں کا مستقبل اس کے بچے ہوتے ہیں لہذا ذہنی جسمانی نفسیاتی ہر طریقے اور ہر حربہ کو اپنا کر وہ قوموں کا سرمایہ اور اس کا مستقبل تاریک بنانے کی کوشش کرتا ہے بچے دشمن کا ایک آسان ہدف ہوتے ہیں کیونکہ وہ کم سن اورابھی کمزور ذہن کے ہوتے ہیں اور ہر چیز کو سیکھنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں سیکھنے کی جستجو بچوں میں بڑوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے لہذا دشمن مختلف حربوں سے ان کے ذہنوں کو گندہ کرنے انھیں ورغلانے کی پوری کوشش کرتا ہے بچے جب کسی حملے کا شکار ہوتے ہیں تو دشمن کا مقصد خوف ڈر کی فضا قائم کرنا ہوتا ہے جس میں والدین بچوں کے بارے میں عدم تحفظ کا شکار ہوں سوشل میڈیا پر جعلی جھوٹی خبروں کے ذریعے بچوں کے کمزور ذہنوں کو الجھانے اور غلط نظریات کو ٹھوسنے کی کوشش کرتا ہے موجودہ دور کی جنگ صرف ہتھیاروں کی جنگ نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے غلط نظریات کو تقویت دے کر قوم کے بچوں کو ملک کے خلاف کھڑا بھی کیا جاتا ہے مختلف سوشل میڈیاکے اکاؤنٹ بنائے جاتے انھیں دوسرے ملکوں سے غلط ناموں سے آپریٹ کیا جاتا اور مخصوص ایجنڈے کو پروان چڑھایا جاتا ہے ۔
پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اس کی اساس دین اسلام پر ہے ہمارے اجداد نے جو قربانیاں دی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اس ملک کے خلاف شروع دن سے ہی منصوبہ بندیاں جاری ہیں جو اللہ کے حکم سے ابھی تک پوری نہ ہو سکی حالیہ پاک بھارت جنگ سے جہاں افواج پاکستان نے دشمن اور اس کے ساتھیوں کا نقصان کیا میدانوں میں افواج پاکستان سے پٹنے والا دشمن سوشل میڈیا کے ذریعے گند پھیلا رہا اس مملکت خداد پاکستان کے بچییک جان ہو کر اللہ کے حکم سے دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے اور دشمن کا ایسا نقصان کیا کہ وہ بین الاقوامی دنیا میں سر اٹھانے کے قابل نہیں رہا ہمیں دشمن کی ہر چال کا مقابلہ کرنا ہے والدین اساتذہ کی زمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی جائے اور مثبت استعمال اور ان پر نگرانی دکھی جائے انھیں دین اقدار اور روایات سے جوڑ کر رکھا جائے درسی کتابوں میں سوشل میڈیا کے فائدے نقصانات دشمن کے حربوں سے متعلق آگاہی دی جائے اسرائیل جہاں فلسطین میں بچوں کی نسل کشی کر رہا تو اس کا ساتھی کشمیر میں یہ کر رہا پاکستان میں بچوں کے اوپر دہشت گردوں کے حملوں میں بھی یہ دونوں دہشت گرد شامل ہیں ہم ایک مضبوط قوم بن کر ہی ملک دشمن قوتوں کا آسانی سے مقابلہ کر سکتے ہیں
افواج پاکستان ذندہ باد
عوام پاکستان ذندہ باد