گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تیرہ سالہ یتیم بچی زیادتی کا معاملہ پڑوسی نے معصوم بچی کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا
اے ایس پی گوجر خان سید دانیال حسن نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے واقعے کے حوالہ سے فوری طور پر میڈیکل بھی کرایا گیا اور گھر والوں نے واقعہ کے دو دن بعد پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے اپنی ذمہ داری فوری نبھاتے ہوئے
ایف آئی آر کا اندراج کر کے بچی کا میڈیکل کرایا جبکہ پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے جس کا ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جائے گی