راولپنڈی( نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیاں، 04ملزمان گرفتار، 40لیٹر سے زائد شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے ملزم نعمان سے20لیٹر شراب، صاد ق آباد پولیس نے ملزم امین سے10لیٹر شراب، نصیرآباد پولیس نے
ملزم رمضان سے08لیٹر شراب، ملزم معین سے 08لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
53