نیلم ( پنڈی پوسٹ نیوز) وادی نیلم میں ایک سیاح خاندان کی کار دریائے نیلم میں گرنے سے خاتون سمیت دو سیاح جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔حادثہ لوئر وادی نیلم کے
مرکز کنڈل شاہی کے قریب صندوک گاؤں میں پیش آیا ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے ملک علی نیئر اور ہاجرہ اسلم کا تعلق سیالکوٹ سے تھا،
مرنے والوں کی لاشیں کھائی سے نکال کر متعلقہ علاقہ کو روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ حادثہ میں ایک بچی زخمی ہے جس کو قریبی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔