30

گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث 5 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 5 مجرمان کو معزز عدالت سے سزا سنا دی۔سزا پانے والے مجرمان میں ڈاکٹر، نرس اور دیگر ساتھی شامل ہیں معزز عدالت نے ڈاکٹر فواد ممتاز کو غیر قانونی پیوندکاری ایکٹ میں 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 334 ت پ میں 7 سال قید کی سزا سنائی۔

معزز عدالت نے نرس صوبیہ، ابوبکر، شریف اور حسنین کو 3/3 سال قید اور 50/50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی،
مجرمان کو مجموعی طور پر 26 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،واقعہ کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں مارچ 2023 میں درج کیا گیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزا سنائی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں