کلرسیداں‘اغوا کیس کے نامزد ملزم کو رہائی کا حکم 41

پولیس نے چوری شدہ کرولا کار برآمد کر لی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں پولیس نے دوران گشت و پڑتال چوری کی گاڑی برآمد کر لی۔کلر سیداں پولیس نے کلردھانگلی روڈ پر سہوٹ کے مقام پر معمول کی گشت کے دوران ایک گاڑی نمبری آر آئی ڈی 512کرولا کار ایکس ایل آئی کو روک لیا بعد دریافت ڈرائیور کا نام و پتہ محمود اختر سکنہ موہڑہ وینس کنوہا معلوم ہوا۔ مزید گاڑی

کی رجسٹریشن بذریعہ موبائل فون ایپلی کیشن ای پی پی چیک کرنے پر گاڑی کا سٹیٹس چوری شدہ شو ہوا اور گاڑی مذکورہ بالا مورخہ 8 اگست 2023 بجرم 381 اے تھانہ ریس کورس راولپنڈی میں مطلوب پائی گئی۔مزید براں متذکرہ بالا تھانہ کے محرر سے گاڑی بالا کی بابت دریافت کرنے پر اس نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی چوری کے مقدمہ میں مطلوب ہے۔

مزید مدعی مقدمہ عبداللہ افضل سے موبائل فون سے رابطہ کیا گیا جس پر مدعی مقدمہ نے بتایا کہ گاڑی میری ملکیت ہے جس پر پولیس نے گاڑی متذکرہ بالا بذریعہ فرد بطور وجہ ثبوت قبضہ میں لے لی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں