88

لڑائی جھگڑے کے دو واقعات میں لاٹھیاں ،کلہاڑیاں چل گئیں

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں لاٹھیاں اور کلہاڑیاں چلنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔مناظر حسین سکنہ سکوٹ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں شام 7 بجے کے قریب اپنی زمین پر ہل چلوا رہا تھا کہ اسی دوران بختاور حسین آ گیا اور کہا کہ تم نے حد بندی پر ہل کیوں چلوایا ہے جس کے بعد اس نے وار کلہاڑی کیا جو میری کلائی پر لگا اور دوسرا وار کیا جو جو مجھے بائیں ہاتھ پر لگاجس سے میں زخمی ہو گیا۔

دوسرے واقعہ میں محمد ظفیر سکنہ بھیائی مہر علی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی ملکیتی زمین پر ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلوا رہا تھا کہ اسی دوران محمد شکیل، لطیف، رفیق،عتیق بھی آ گئے اور مجھ سے جھگڑا شروع کر دیا۔شکیل نے وار مکا کیا جو میری ناک پر لگا جس سے خون بہنا شروع ہو گیا جس کے بعد دیگر ملزمان نے مجھے زمین پر گرا کرلاتوں مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میں زخمی ہو گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں