اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)شادی کے دن کو یاد گار بنانا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے، اس دن کی یادوں کو محفوظ رکھنے کے لیے دولہا اور دلہن نت نئے انداز میں فوٹو شوٹ کرواتے ہیں
تاکہ اس خاص دن کی یادوں کو برسوں بعد بھی تازہ کیا جا سکے۔ایسا ہی کچھ ہوا اسلا آباد کے رہائشوں کے ساتھ بھی، جن کی شادی کا فوٹو شوٹ ملکی موجودہ حالات کی نذر ہو گیا۔
ایسی صورتِ حال میں نہ دولہا گھبرایا، نہ دلہن بلکہ تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے دونوں نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔سڑکوں پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے سامنے ہی فوٹو شوٹ کیا گیا، جو اب سوشل میڈیا کی زینت بن چکا ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی خولہ اور قاسم کو دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے احتجاجی ریلی کے باعث سڑکوں کے کنارے کھڑے کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ کروا کر اپنے اس خاص دن کو یاد گار بنا دیا۔
وائرل ویڈیوز و تصاویر صارفین کی توجہ تیزی سے حاصل کر رہے ہیں، جنہیں 15 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد لائکس حاصل ہو چکے ہیں۔صارفین ان پر کمنٹس میں دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں، بعض صارفین کے مطابق یہ فوٹو شوٹ تاریخی ہے۔