24

ڈینگی مریضوں میں اضافہ،راولپنڈی نمبر ون ڈسٹرکٹ بن گیا

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب بھر میں ڈینگی مریضوں میں راولپنڈی ضلع صوبہ کا نمبر ون ڈسٹرکٹ بن گیا ہے، ضلع راولپنڈی میں ڈینگی ای نمر جنسی اور ڈینگی سیزن میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے،، ضلع راولپنڈی میں ڈینگی اور لاروا پر قابو پانے میں ناقص حکمت عملی اور ستی کابلی، ڈینگی سینٹری ورکرز میں شدید کمی نے معاملات خراب کئے، ڈینگی کے ساتھ خسرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے

گزشتہ 24 گھنٹے میں سرکاری ہسپتالوں میں 90 مریض داخل، بیڈ مریضوں سے بھر گئے جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے، ضلع میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد اضافہ سے 5565 ہو گئی، ڈینگی میں ڈسٹرکٹ راولپنڈی نمبر ون ہے، کانگو کے 2 مریض خسرہ مریضوں کی تعداد بھی اضافہ سے 671 ہو گئی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈیٹا مطابق اس سال اس سال ڈینگی لاروا ملنے پر 5489 ایف آئی آر درج کی گئیں، 834 پراپرٹیز سیل، 3385 چالان کئے گئے۔ 2 کروڑ 21 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ تھر ڈ پارٹی سروے میں کلئیر کردہ یونین کو نسلوں سے بھاری مقدار میں ڈینگی لاروا ملنے پر 12 ورکرز معطل اور چھ کو شو کا نوٹس بھی جاری کئے گئے جبکہ بغیر بتائے غیر حاضری پر بھی چار ورکرز کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں