18

ناجائز اسلحہ رکھنے پر 05ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 05ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے ملزم حماد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،

ملزم احسن سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم ہاشم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم وجیہ الاسلام سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، کلر سیداں پولیس نے ملزم معراج سے 01 پستول 09 ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد

کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں