63

دھمیال پولیس نے تین اشتہاری گرفتار کر لئے

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)دھمیال پولیس کی کاروائی،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمات میں مطلوب 03 اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے

اقدام قتل اور ضرر کے مقدمات میں مطلوب 03 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار اشتہاریوں میں شکیل، منیب اور انیس شامل ہیں، اشتہاری شکیل نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی کو زخمی کردیا تھا

، جبکہ اشتہار منیب اور انیس نے معمولی تلخ کلامی پر ڈنڈوں کے وار سے احتشام اور علی رضا کو زخمی کر دیا تھا،اشتہاری مجرمان رواں سال سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے

، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں