72

زمین کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

دولتالہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جاتلی پولیس کی کاروائی،زمین کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے 02 ملزمان گرفتار۔ تفصیلا ت کے مطابق جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے

زمین کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے 02 ملزمان ظفر اور عنصر کوگرفتارکر لیا،ملزمان نے فائرنگ کر کے علی رضا کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے خالہ زاد کی مدعیت میں دو ماہ قبل درج کیا گیا تھا

،جاتلی پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس سمیت دیگر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان ظفر اور عنصر کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا

کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں