راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سموگ کے خاتمے کی مشترکہ کاوشوں کے لئے انڈین پنجاب کے سی ایم کو خط لکھنے کا اعلان کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے دیوالی کی تقریب میں اقلیتی برادریوں کے لئے خصوصی کارڈ کے اجرا،اگلے سال سے کارڈ اور مینارٹی خاندانوں کی تعداد بڑھانے،مینارٹی ورچوئل پولیس سٹیشن کے قیام اور مینارٹیز کی آبادیوں کے ڈویلپمنٹ کے اعلانات بھی کئے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف 90-شاہراہ قائد اعظم پرمنعقدہ دیوالی کی تقریب کی میزبان بن گئیں
اور دیوالی کا روایتی چراغ روشن کیا، اس موقع پر ورچوئل آتشبازی بھی کی گئی -تقریب گاہ کو دیوالی کی مناسبت سے روشن دئیے اور روایتی رنگولی سے سجایا گیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اپنی نشست کی بجائے ہندو خواتین کے درمیان بیٹھ گئیں اور کمسن بچی کو گود میں بیٹھا لیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 1400ہندو خاندانوں میں دیوالی پر تحفتاً 15،15ہزار روپے کے چیک کی تقسیم کئے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی نے اقلیتوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کی تو مریم نوازشریف مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی-اقلیتیں اپنے آپ کو پاکستان میں پوری طرح محفوظ تصور کریں -ہم سب بلا تفریق و امتیاز پاکستانی ہیں، دیوالی امن وآشتی اور محبت کا چراغ ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ سموگ سیاسی نہیں انسانی مسئلہ ہے-اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی سے سرشرم سے جھک جاتاہے، دلی تکلیف اور دکھ ہوتاہے-
انہو ں نے کہاکہ دیوالی کا دیا روشن کرکے بہت خوشی ہوئی -قومی ترانے کے لئے مسلمان، ہندو اور دیگر کو ایک ہی وقت پر کھڑے دیکھ کر لگا کہ کسی تفریق کے بغیر ہم سب پاکستانی ہیں -دیوالی کا چراغ محبت اور روشنی کا چراغ ہے، یہ چراغ دلوں کو جوڑنے اور قریب لانے کا چراغ ہے -اس تقریب میں کسی کو پگڑی، کسی کو صلیب،کسی کو گھاگرا اورچوڑیاں پہنی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی-محمدنوازشریف سے بچپن سے سنتی آرہی ہوں کہ اقلیت کا لفظ استعمال نہ کیاکرو،یہ ہمارا فخر ہیں – وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پہلی تقریر میں کہا تھاکہ اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں – بیساکھی ہو یا گرو جنم دن، ہولی ہو یا دیوالی، کرسمس ہو یا ایسٹر، ہم آپ کے ساتھ منائیں گے-مریم آباد میں منعقدہ ایسٹرکی تقریب میں شرکت کرکے خوشی محسوس ہوئی، وہاں کے لوگو ں نے بتایا